مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات جمع کرانے کی مدت ختم ہوگئی ہے مجموعی طور پر 1636 افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 16361 افراد نے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ لیکن ان میں اکثر افراد ایسے ہیں جن میں صدارتی انتخابات میں شرکت کے شرائط موجود نہیں ہیں۔ ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ 19مئی کو کرائی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2017 - 22:02
اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات جمع کرانے کی مدت ختم ہوگئی ہے مجموعی طور پر 1636 افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔