نائیجیریا میں اینٹی کرپشن یونٹ نے خالی فلیٹ سے 44 کروڑ روپے برآمد کر لئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں اینٹی کرپشن یونٹ نے خالی فلیٹ سے 44 کروڑ روپے برآمد کر لئے ہیں ۔نائیجیریا کے شہر لاگوس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے خالی فلیٹ پر چھاپہ مارا، حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گندے کپڑوں میں ملبوس فقیرنی پرشک ہوا، جو اکثراپارٹمنٹ سے بھرے ہوئے تھیلے لاتی  اور لے جاتی تھی ۔ حکام نےاپارٹمنٹ کی الماریوں کے خفیہ خانوں سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی برطانوی اور نائیجیرین کرنسی بھی برآمد کی ۔