مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے غیر منطقی اقدامات کے ذریعہ عالمی قوانین کو نقض کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے انسانی حقوق جیسے الفاظ سے غیر قانونی استفادہ کررہا ہے جبکہ امریکہ خود انسانی حقوق کو پامال کرنے کے لئے امریکہ کے اندار اور باہر بھیانک اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کا اپنا کارنامہ بالکل سیاہ ہے اور امریکہ خود انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے لہذا امریکہ جیسے ملک کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بین الاقوامی ادارے نے بھی امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں کوئی ذمہ داری نہیں سونپی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 اپریل 2017 - 12:46
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتخارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے غیر منطقی اقدامات کے ذریعہ عالمی قوانین کو نقض کررہا ہے۔