افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 3 کمانڈروں سمیت 50 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 3 کمانڈروں سمیت 50 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع اچین میں فضائی بمباری اور جھڑپوں میں وہابی کالعدم تنظیم داعش کے 3 کمانڈروں سمیت 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مشرقی افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے تعاون سے جاری آپریشن حمزہ کے تحت رات کو کی جانے والی فوج کی انسداد دہشت گردی کی  کارروائیوں میں 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔۔ افغان فوج کے علاقائی ترجمان  کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 12 غیر ملکی بھی شامل ہیں تاہم ان کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔