مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ساہیوال جیل میں 2 خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی جو مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے۔ وہابی دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ساہیوال جیل میں پھانسی پر لٹکائے گئے دہشت گردوں میں محمد شاہد عمر اور فضل حق شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توثیق کے بعد دونوں دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کے سرپرستوں کو قرار واقعی سزا نہیں دی جائے گی تب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ پاکستان میں وہابی مدارس کی دہشت گردوں کو مکملط ور پر سرپرستی حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2017 - 00:28
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ساہیوال جیل میں 2 خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی جو مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے۔