مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کرکے 7 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جن میں حنیف اللہ، نصراللہ، مجاہد اللہ، باغی خان، روح اللہ، اسماعیل اور شفیق خان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹو نیٹو اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد ملتان کے سویرا چوک پر مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2017 - 00:19
پاکستان کے شہر ملتان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔