ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 12 اپریل کو ہونے والا پارلیمنٹ کا ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ ضلع اننت ناگ میں ضمنی انتخاب کی نئی تاریخ 25 اپریل دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 12 اپریل کو ہونے والا پارلیمنٹ کا ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ ضلع اننت ناگ میں ضمنی انتخاب کی نئی تاریخ 25 اپریل دی گئی ہے۔
ہندوستانی الیکشن کمیشن کے مطابق اننت ناگ میں 12 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے، ضمنی انتخاب وادی میں جاری کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔ کشمیر کی حکمراں جماعت اور بھارتی وزارت داخلہ نے بھی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
نو اپریل کو ہونے والے بڈگام کے ضمنی انتخابات کے دوران مظاہرین پر فائرنگ سے اب تک 12کشمیری جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔