مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصر کے شہر طنطا میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب پر وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع شہر طنطا میں ایک چرچ کے اندر وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔مصر کے شہر طنطا میں چرچ کے اندر دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ۔ چرچ میں پام سنڈے کی تقریب جاری تھی۔
اجراء کی تاریخ: 9 اپریل 2017 - 18:14
سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصر کے شہر طنطا میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب پر وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔