اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام پر امریکی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی اور لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کرکے دنیا میں بد نظمی پیدا کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی اور لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے امریکہ دہشت گردوں  کی حمایت کرکے دنیا میں بد نظمی پیدا کررہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے خان شیخون کے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت نے تمام کیمیائی ہھتیار کئی سال قبل اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے ہیں اور اقوام متحدہ نے اس کی متعدد بار تائید بھی کی ہے لہذا خان شیخون کے حادثے میں شامی حکومت بالکل ملوث نہیں ، خان شیخوں کے حادثے میں دہشت گرد ملوث ہیں جو اس سے قبل بھی بھیانک جرائم کا ارتکاب کرچکے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی حمایت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غلط پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے اور شام پر امریکی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔