مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے افغانستان میں جہاد کو پاکستان کی تاریخی غلطی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے 80ء کی دہائی میں بہت بڑی غلطی کی، امریکہ سے مل کر افغانستان مین جہاد نہیں کرنا چاہیے تھا، پاکستان نے ڈالر لے کر جہادی پیدا کیے اور ڈالر لیکر انھیں مار بھی رہا ہے۔ اسلام آباد میں لیڈرز ان اسلام آباد کے نام سے منعقدہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو کہہ کر پاکستان پر ڈرون حملے کرائے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں لوگ صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، ہم اپنے جمہوری حق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، 60ء کی دہائی میں پاکستان میں کرپشن نہیں ہوتی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حکمران کرپٹ ہوں گے تو لوگ بھی کرپٹ بنیں گے، کرپشن ہمارے ڈی این اے میں نہیں ہے، حکمرانوں نے کرپشن کو قابل قبول بنایا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 اپریل 2017 - 19:06
پاکستان کی سیاسی جماعتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے افغانستان میں جہاد کو پاکستان کی تاریخی غلطی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے 80ء کی دہائی میں بہت بڑی غلطی کی، امریکہ سے مل کر افغانستان مین جہاد نہیں کرنا چاہیے تھا، پاکستان نے ڈالر لے کر جہادی پیدا کیے اور ڈالر لیکر انھیں مار بھی رہا ہے۔