مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکروں نے سائبر حملہ کرکے مبینہ طور پر امریکہ اورجنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ جنگی ماسٹر پلان چوری کر لیا ہے۔ اس ماسٹر پلان کا نام " Oplan 5027" ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پلان میں سب کچھ طے تھا کہ اگر شمالی کوریا کے ساتھ جنگ چھڑ جاتی ہے توان دونوں ممالک کی حکمت عملی کیا ہو گی، ان کی افواج کس کس جگہ پر تعینات کی جائیں گے اور یہ شمالی کوریا کے کن مقامات کو نشانہ بنائیں گے۔ان دنوں بھی امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجیں مشترکہ جنگی مشقیں کر رہی ہیں جن کا مقصد شمالی کوریا کے خلاف جنگ کی تیاری کرنا ہے۔ اگر ماسٹرپلان چوری ہونے کی خبر مصدقہ ہے تو پھر ان کی یہ مشقیں رائیگاں جائیں گی۔ جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کورین ہیکرز نے گزشتہ سال ستمبر میں سائبر حملہ کیا تھا جس میں یہ ماسٹرپلان چوری کیا گیا۔اب ممکنہ طور پر یہ پلان ازسرنو بنانا پڑے گا۔
اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2017 - 21:36
شمالی کوریا کے ہیکروں نے سائبر حملہ کرکے مبینہ طور پر امریکہ اورجنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ جنگی ماسٹر پلان چوری کر لیا ہے۔ اس ماسٹر پلان کا نام " Oplan 5027" ہے۔