جرمنی نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 17تیونسی باشندوں کو وطن واپس بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 17تیونسی باشندوں کو وطن واپس بھیج دیا ہے۔ جرمن حکومت نے سن 2015 میں دس لاکھ کے قریب مہاجرین کی ملک میں آمد کے بعد اب ملک بدری کے حوالے سے قوانین سخت تر کر دیے ہیں۔
تیونس سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کے ایک گروپ کو جرمن شہر لائپزگ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اُن کے آبائی وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تیونس واپس بھیجے جانے والے تارکینِ وطن میں سے13 کو جرمنی میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے جیسے الزامات کا سامنا تھا اور اُنہیں حراستی مراکز سے براہِ راست ایک چارٹرڈ طیارے تک پہنچایا گیا تھا۔