مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کےعلاقے گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن میں گھرپر پہاڑ ی تودا گرنے کے نتیجے میں مالک مکان ،اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹے سمیت 5 افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئےہیں۔ ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق جاں بحق افراد میں مکان مالک45سالہ ضمیر گل،اس کی بیوی،، بیٹا11سالہ عبداللہ، بیٹی 16سالہ اقرا شامل ہیں جبکہ7سالہ نامعلوم بچے بھی مرنے والوںٕ میں شامل ہیں۔
امدادی کام کے دوران ملبے سے نکالے جانے والےزخمیوں کی شناخت13سالہ مسکان،16سالہ روما اور7سالہ زوہرا کے نام سے ہوئی ہیں ،جن کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے تودےکی زدمیں موجودمکانوں کےرہائشیوں کوعلاقہ خالی کرنےکی درخواست کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2017 - 11:22
پاکستان کے شہر کراچی کےعلاقے گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن میں گھرپر پہاڑ ی تودا گرنے کے نتیجے میں مالک مکان ،اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹے سمیت 5 افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئےہیں۔