مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے فیس بک پر رات کے اوقات میں چھ گھنٹوں کیلئے پابندی لگانے کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت ٹیلی کام کو خط ارسال کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ فیس بک استعمال کرنے کی عادت طلبہ کی تعلیم پر اثر انداز ہو رہی ہے اور نوجوان نسل کے کام کرنے کی صلاحیت کو کم کر رہی ہے ۔بنگلہ دیشی ٹیلی کام کے سیکریٹری شیام سندر نے کہاہے کہ اس حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی سے رائے مانگی ہے ۔یہ تجویز گزشتہ سال ہونے والی ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس میں سامنے آئی تھی ۔
اجراء کی تاریخ: 5 اپریل 2017 - 22:26
بنگلہ دیش کی حکومت نے فیس بک پر رات کے اوقات میں چھ گھنٹوں کیلئے پابندی لگانے کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔