مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج اور پاکستانی فوج کے درمیان پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے پونچھ سیکٹر میں پولس گاؤں سمیت ککوٹہ اور چفار کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی طرف سے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا لیکن ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور پاکستانی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گيا۔واضح رہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ سال سے وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں اب تک طرفین کے کئی عام شہری جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 اپریل 2017 - 12:35
ہندوستانی فوج اور پاکستانی فوج کے درمیان پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔