پاکستان میں جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت ہی کمزور قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو دوسروں نے ہمیشہ پراکسی وار کے لئے استعمال کیا،پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت کمزور رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت ہی کمزور قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو دوسروں نے ہمیشہ پراکسی وار کے لئے استعمال کیا،پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت کمزور رہی ہے۔
 نوشہرہ میں ذرائع ابلاغ  سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ70 سال بعد چین کے ساتھ دوستی، اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوئی ہے، سی پیک کے ساتھ ہمارا روشن مستقبل وابستہ ہے۔
فضل الرحمن نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے جے یو آئی( ف) کو فرینڈ پارٹی قرار دیا ہوا ہے،چین کےساتھ دوستی کو مزید کارآمد اور مفید بنانا چاہیے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مستحکم پاکستان پڑوسیوں اور پوری دنیا کے لئے ضروری ہے،حکمرانوں نے ملک کوپراکسی جنگوں کے لیے آماجگاہ بنا دیاہے،ہم کسی ملک کے دشمن نہیں ہیں، دنیا کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں غلامی نہیں۔