مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحد کے اندر 4 مارٹر گولے فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں افغانستان سے 4 مارٹر گولے فائر کئے گئے جس سے ایک گھر اور دکان کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق سرحد پار سے فائر کئے گئے گولے پاراچنار کے علاقوں بوڑکی، خرلاچی، شنگگ اور کچ کینہ میں گرے۔ شنگک میں گرنے والے گولے سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ کچ کینہ میں گرنے والے گولے سے ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم فائر کئے گئے چاروں گولوں سے کسی قسم کا کوئي جانی نقصان نہیں ہوا۔
اجراء کی تاریخ: 2 اپریل 2017 - 12:16
افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحد کے اندر 4 مارٹر گولے فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔