مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں کے درمیان عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ٹرمپ نےاپنے داماد کو سینئر مشیر بنانے کے بعد اب اپنی بیٹی ایونکا ٹرمپ کو بھی باقاعدہ طور پر سینئر مشیر مقرر کردیا ہے۔ جس پر مخالف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کے لئے اپنے قریبی دوستوں اور تاجروں کا انتخاب کیا اور اپنے داماد جیرڈ کشنر کو سینئر مشیر تعینات کیا اور اب صاحبزادی ایونکا ٹرمپ کو بھی باقاعدہ طور پر سینئر مشیر مقرر کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونکا ٹرمپ کو صدر کا سینئر مشیر تعینات کردیا گیا ہے تاہم وہ سرکاری خدمات کی کوئی تنخواہ نہیں لیں گی جب کہ ان کے شوہر جیرڈ کشنر بھی صدر کے سینئر مشیر ہیں جو بغیر کسی معاوضہ کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد اور بیٹی دونوں کو سیاسی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 مارچ 2017 - 08:00
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں کے درمیان عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ٹرمپ نےاپنے داماد کو سینئر مشیر بنانے کے بعد اب اپنی بیٹی ایونکا ٹرمپ کو بھی باقاعدہ طور پر سینئر مشیر مقرر کردیا ہے۔