برطانیہ کی خودمختار ریاست ویلز کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی  خودمختار ریاست ویلز کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر برطانوی علاقے لوٹن سے ڈبلن جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم آج ریاست ویلز کے شمالی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کی  اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔