شام کے صوبہ حمص کے شہر الزہراء میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حمص کے شہر الزہراء میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک بس کو الزہراء علاقہ میں اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

حمص کے طبی مرکز کے اہلکار کے مطابق جاں بحق  اور زخمی ہونے والے افراد کے اجساد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔