امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک اور17 زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک اور17 زخمی ہو گئےہیں۔اطلاعات کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر سنفرڈ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جبکہ ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ریاست ایلی نووائے کے شہر شکاگو اور ریاست ارکنزاس کے شہر جوزنبرو میں بھی فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے، ریاست کیرولائنا کے شہر اینڈرسن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا جب کہ ریاست ویسکانسین کے شہر میڈیسن میں بھی ایک شخص زخمی ہوا۔ ریاست الاباما کے شہر توسکامبیا اور ریاست جورجیا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے، ریاست میشیگن کے شہر بوئییو اور ریاست اوہیو کے شہر کولمبس میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوئے ہیں، ریاست میسی سیپی کے شہر مچیسٹن میں بھی ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریاہ دنیا کے بہت سے ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے جبکہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خود امریکہ میں بھی عدم استحکام پیدا ہوگیا۔