یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک حوثی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ فوجی یلغار خود منصور ہادی کے لئے بھی تعجب آور تھی، یمنی قوم ملک کے دفاع، استقلال اور آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین حوثی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ فوجی یلغار خود منصور ہادی کے لئے بھی تعجب آور تھی، یمنی قوم  ملک کے دفاع، استقلال اور آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام مجرمانہ فیصلے واشنگٹن میں ہوتے ہیں۔ سعودی رعب خطے میں امریکہ کا مزدور اور غلام ہے جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی قوم ملک کے دفاع ، استقلال اور عزت کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور یمن کے مظلوم اور نہتے عوام گذشتہ 2 برسوں سے سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مظلوموں کی ظالموں پر فتح یقینی ہے ۔