مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش بارڈر کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان اور بنگلہ کے ساتھ بین الاقوامی بارڈ ر کو سیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور بہت جلدسرحدیں بند کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بہت بڑا اقدام ہوسکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2017 - 17:41
ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش بارڈر کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔