مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ کے قریب حملے کے بعد عوام نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عظیم ریلی میں شرکت کی ہے۔ اس ریلی میں مسلمان اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہری ٹریفلیگر اسکوائر پر جمع ہوئے۔
برطانوی شہریوں نے حملے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ،اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ معاشرے کوتقسیم کرنےوالے افرادکوبرداشت نہیں کیاجائےگا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے قریب وہابی دہشت گرد خالد مسعود نے حملہ کیا اس حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 مارچ 2017 - 16:50
برطانوی دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ کے قریب حملے کے بعد عوام نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عظیم ریلی میں شرکت کی ہے۔