امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ ادھردارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اوبامہ ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ ادھردارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اوبامہ ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اوبامہ ہیلتھ پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے ہونے والی ووٹنگ کےموخر ہونے سے صدر ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔کیونکہ انھوں نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو ایوان نمائندگان کی رائے شماری میں نئے بل کو منظور کرالیں گے۔
ایوان نمائندگان میں اکثریتی جماعت کے رہنما کیون میکاترتھی کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اس بل پر درکار ووٹ حاصل کرلیں گے۔
اقلییتوں کی رہنما نینی پیلوسی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے غلط فیصلہ کیا ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب آپ کو معلوم ہےکہ آپ نئے بل کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نئے بل کی ایوان نمائندگان سے منظور کرنے کے لیے 215 ارکان کی منظوری درکار ہے۔
ادھرامریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اوبامہ ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے بل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوبامہ ہیلتھ کیئر پروگرام منسوخ کیے جانے کی صورت میں ڈھائی کروڑ امریکی متاثر ہوں گے۔