اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا دہشت گردی کے خلاف عالم سطح پر سنجدہ اور صادقانہ اقدام عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ آج دہشت گردی کسی ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر سنجیدگی اور ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے۔