امریکہ کی جانب سے 10 غیر ملکی ایئرپورٹس سے امریکہ آنے والی براہ راست پروازوں کے مسافروں پر بڑے الیکٹرانک ڈیوائسز رکھنے پر پابندی اس خفیہ اطلاعات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے جس کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش امریکہ جانے والی پرواز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے 10 غیر ملکی ایئرپورٹس سے امریکہ آنے والی براہ راست پروازوں کے مسافروں پر بڑے الیکٹرانک ڈیوائسز رکھنے پر پابندی اس خفیہ اطلاعات کے پیش نظر عائد کی گئی  ہے جس کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش امریکہ جانے والی پرواز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آغاز میں انٹیلیجنس ایجنسیوں نے معلومات فراہم کی تھیں کہ داعش کے ارکان الیکٹرانک ڈیوائسز میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر امریکہ جانے والی پرواز تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان خفیہ معلومات کو حکومت نے نہایت سنجیدگی سے لیا اور اس کے بعد نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔