پاکستان کے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے اس بلوچ کمانڈر پر ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطہ رکھنے کا الزام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے  اس بلوچ کمانڈر پر ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطہ رکھنے کا الزام ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈرز نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔فراری کمانڈر نے بتایا ہمیں کئی دہائیوں تک گمراہ کیا گیا۔فراری بلوچ کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطہ براہمداغ بگٹی کے ذریعہ ہوا اور ’را‘ براہمداغ بگٹی کے ذریعہ مالی معاونت کرتی تھی۔فراریوں نے پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد گروہ اور ادارے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے ہندوستان کی ایک طرح مدد کررہے ہیں۔