مہر خبررساں ایجنسی نے آئی 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے شام کو دھمکی دی ہےکہ اگر شام نےاس کےطیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو وہ شام کا دفاعی نظام تباہ کردے گا ۔ اسرائیلی وزیردفاع ایویڈور لائبرمین کی جانب سے یہ دھمکی ایسے وقت سامنےآئی ہے جب گزشتہ روز شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شام کی جانب سے اسرائیلی جنگی جہازوں کو اینٹی ایئرکرافٹ گنوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
شام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کا ایک طیارہ مارگرایا ہے جبکہ اسرائیل نے اس خبرکی تصدیق کرنے سے انکارکردیاتھا۔
اجراء کی تاریخ: 20 مارچ 2017 - 18:15
اسرائیلی وزیردفاع نے شام کو دھمکی دی ہےکہ اگر شام نےاس کےطیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو وہ شام کا دفاعی نظام تباہ کردے گا ۔