اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال 1396 کی آمد کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم ایرانی شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال 1396 کی آمد کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم ایرانی شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ  نے نئے سال کی آمد پر  ایرانیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے باہمی تعاون اور امن و کامیابی و کمارانی کی توقع ظاہر کی ہے۔