اجراء کی تاریخ: 18 مارچ 2017 - 17:15

افغانستان کے شہر قندھار میں امریکی بی 52 طیاروں نے شادی کی تقریب پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ ایک درجن زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر قندھار میں امریکی بی 52 طیاروں نے شادی کی تقریب پر بمباری  کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ ایک درجن زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کلان کیچی کے علاقے میں امریکی فوجیوں نے 60 سے زائد گاڑیوں کے ہمراہ ایک گاﺅں پر چھاپہ مارا اور شادی کے گھر سے شادی کی خوشی میں فائرنگ کو اپنے اوپر فائرنگ تصور کرتے ہوئے فضائیہ سے مدد طلب کرلی، جس پر امریکی بی 52 طیاروں نے شادی کی تقریب پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں 5 افراد  ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔