خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فاروق ستار پی ایف میوزیم میں شادی کی تقریب کے سلسلے میں گئے تھے جہاں سے واپسی پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ 22 اگست 2016 کو کراچی پریس کلب کے سامنے بانی ایم کیو ایم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر فاروق ستار سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج تھا جس پر عدالت نے کئی بار ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تاہم اب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ عدالتی حکم پر فاروق ستار کو گرفتار کرتے ہوئے آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2017 - 23:31
پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔