پاکستانی فورسز نے پشاور کے علاقہ مچنی میں سرچ آپریشن کے دوران 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے پشاور کے علاقہ  مچنی میں سرچ آپریشن کے دوران 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرنٹیر کور نے پشاور میں مچنی کے علاقے موصول کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو سکیورٹی فورسز کے علاقے میں داخل ہوتے ہی وہاں چھپے وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا اور فورسز کی بھرپور جوبی کارروائی میں 6 وہابی دہشت گرد مارے گئے۔ایف سی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کرکے دشمن قوتوں کی مدد کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔