مہر خبررساں ایجنسی نے ریڈیو جرمنی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ میں عام انتخابات کے لیے پو لنگ شروع ہوگئی جو رات نو بجے تک جاری رہے گی ۔ انتخابات میں اٹھائیس سیاسی جماعتیں حصہ لے رہیں ہیں۔ اس میں مسلمانوں کی " دانک پارٹی" بھی شامل ہے۔ ہالینڈ کے انتخابات فرانس اور جرمنی کے انتخابات میں رجحان سیٹ کر سکتے ہیں۔
بائیں بازو کی گرین پارٹی کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ مسلمان مخالف خیرت ولدر اور وزیراعظم روٹے میں تلخی ،مسلمان پارٹی دانک نے 18 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن میں سے دو کے جیتنے کے امکانات ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق حکمراں جماعت کے پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہونے کے قوی امکان ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 15 مارچ 2017 - 12:53
ہالینڈ میں عام انتخابات کے لیے پو لنگ شروع ہوگئی جو رات نو بجے تک جاری رہے گی ۔