مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کے شہر آستانہ میں روس اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد ترکی اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے آستانہ مذاکرات میں شام میں امن بحال کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ شام کے ٹی وی کے مطابق ایران اور ترکی کے وفود کے درمیان مذاکرات سے قبل ایران اور روس کے وفد کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آستانہ میں تیسرے مرحلے میں مذاکرات جاری ہیں آستانہ مذاکرات میں روس، ترکی، ایران اور شام کے وفود موجود ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2017 - 18:22
قزاقستان کے شہر آستانہ میں روس اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد ترکی اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے آستانہ مذاکرات میں شام میں امن بحال کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔