مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے طالبان کی مشرقی صوبہ لغمان پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے جبکہ جھڑپوں میں اہم طالبان رہنماؤں اور کمانڈروں سمیت 70 طالبان دہشت گرد ہلاک، 50زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کارروائی میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے انسداد دہشت گردی آپریشنزکے دوران طالبان کی صوبے پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور طالبان کوبھاری جانی نقصان پہنچایا۔صوبائی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق افغان فورسزنے صوبائی حکومت کے تعاون سے کارروائی کی تاہم متعدد طالبان رہنما اور کمانڈر ساتھیوں سمیت فرارہوگئے۔صوبائی حکومت کے مطابق ہلاک و زخمیوں میں متعدد سینئر رہنما اور کمانڈر جن میں خالص، خالد، جنت گل، محمد، اتل عمر زائی اور دیگر شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران 8سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2017 - 11:58
افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کی مشرقی صوبہ لغمان پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے جبکہ جھڑپوں میں اہم طالبان رہنماؤں اور کمانڈروں سمیت 70 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ہیں۔