ڈنمارک نے ہالینڈ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے ترکی کے وزير اعظم کے دورہ ڈنمارک کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اشپیگل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈنمارک نے ہالینڈ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے ترکی کے وزير اعظم کے دورہ ڈنمارک کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لکہ راسموسن نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور ہالینڈ کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر ڈنمارک بھی ترکی کے وزیر اعظم بنعلی ایلدریم کے دورہ ڈنمارک کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہالینڈ نے اس سے قبل ترک وزير خارجہ کے جہاز کو کو اپنے ملک میں اترنے کی اجازت نہیں دی اور ترکی کی سماجی امور کی وزير کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔ جس کے بعد ترکی اور ہالینڈ میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔کئی یورپی ممالک آجکل ترکی کوبری طرح  تحقیر کر رہے ہیں ۔ جبکہ ترک صدر اردوغان نے یورپی ممالک کو شدید انتباہ جاری کرتے ہوئے انھیں نازی اور فاشسٹ  قراردیا ہے۔