اجراء کی تاریخ: 12 مارچ 2017 - 16:35

امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے احاطے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے احاطے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کا دوست ہے ۔صدر نے ملاقات کے لیے کہا تھا۔ ٹرمپ نے واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے سیکرٹ سروس کی تعریف کی ہے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق گرفتار شخص باڑھ پھلانگ کروائٹ ہاؤس کے جنوبی گراؤنڈ میں پہنچ گیا تھا۔ ملزم کا دعویٰ تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا دوست ہے اور انہوں نے اسے ملنے کا وقت دیا ہے ۔ مشتبہ شخص سے کیلی فورنیا کا ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا ہے۔