مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے بات کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو فون پر وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔ صدر محمود عباس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 3 سال قبل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ختم ہونے والے امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بار بات چیت ہوئی ہے تاہم یہ طے نہیں ہوا کہ یہ ملاقات کب ہوگی۔ اسپائسر نے بتایا کہ اس سے قبل فروری میں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کے تعطل پر صدر ٹرمپ اسرائیلی صدر بینجامن نیتن یاہو سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 11 مارچ 2017 - 12:15
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے بات کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔