مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ایوان بالا نے ملک میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کا بل مسترد کر دیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں سوئس پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا نقاب پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا۔ سوئٹزر لینڈ کی ایوان بالا میں ہونے والی ووٹنگ میں بل کی مخالفت میں 26 اور حق میں صرف 9 ووٹ پڑے جب کہ 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔سینیٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نقاب پر پابندی لگانے کی کوئی ضرورت نہیں، اس سے ملکی سیاحت کو نقصان ہو گا۔
اجراء کی تاریخ: 11 مارچ 2017 - 10:51
سوئٹزرلینڈ کے ایوان بالا نے ملک میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کا بل مسترد کر دیا ہے۔