پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک میں گزشتہ ایک برس کے دوران قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک میں گزشتہ ایک برس کے دوران قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں ۔سینیٹ اجلاس کے دوران وفقہ سوالات پر تحریری جواب جمع کراتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ 2015 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ 2016 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہی، گزشتہ ایک برس کے دوران اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 9 بچوں کو بازیاب کرایا گیا جب کہ 7 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔