امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوبامہ پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ اوبامہ کے دور میں روس نے خود کو بہت مضبوط کرلیا اور روس کی مضبوطی میں اوبامہ کا اہم کردار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر اوبامہ پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ اوبامہ کے دور میں روس نے خود کو بہت مضبوط کرلیا اور روس کی مضبوطی میں اوبامہ کا اہم کردار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوبامہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اوبامہ کے آٹھ سالہ دور حکومت میں روس نے خود کو امریکہ پر سوار کرلیا۔ روس نے اس دوران سابق صدر کو نیچا دکھایا اور خود کو مضبوط سے مضبوط تر کرتے ہوئے کریمیا پر قبضہ کیا اور اپنے میزائلوں میں اضافہ کیا۔
انہوں نے صدر اوبامہ کے ہیلتھ کیئر کے حوالے سے کہا کہ پریشانی کی ضرورت نہیں ہے ، ہم ریاستوں میں تفریق ختم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مقابلے کی فضا جنم لے گی جبکہ فیز 2 اور تین میں ہیلتھ کیئر سسٹم لایا جائے گا۔میں ایک نئے سسٹم پر کام کر رہا ہوں جس کے بعد جان بچانے والی ادویات کی انڈسٹری میں مقابلے کی فضا قائم ہوگی اور امریکی شہریوں کو کم قیمت پر بہتر ادویات میسر ہوں گی۔