مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولیس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کرپشن اسکینڈل کے بارے میں چوتھی بار تفتیش کی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز وزیر اعظم نیتن یاہو سے ایک بار پھر ان کے گھر جا کر تفتیش کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق نیتن یاہو پر اب تک کسی قسم کے الزامات عائد نہیں کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔ جس کے اختتام پر ہی فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعظم پر الزامات عائد کیے جائیں یا نہیں ؟
اجراء کی تاریخ: 7 مارچ 2017 - 11:00
پولیس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کرپشن اسکینڈل کے بارے میں چوتھی بار تفتیش کی۔