مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک میں موجود ملائیشیا کے شہریوں پرملک سے خارج ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے پیانگ یانگ میں ملائیشیا کے سفارتخانے کو پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملائیشیامیں موجوداپنے شہریوں اورسفارتکاروں کی حفاظت کیلئے پابندی لگائی ہے۔شمالی کوریا کی پابندی کے باعث ملائیشیا کے شہری شمالی کوریاسے باہرنہیں جاسکتے۔
اجراء کی تاریخ: 7 مارچ 2017 - 10:18
شمالی کوریا نے ملک میں موجود ملائیشیا کے شہریوں پرملک سے خارج ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔