مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف تہران کے دورے کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔قرہ باغ میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ علاقہ میں حالیہ فوجی جھڑپوں اور قرہ باغ تنازعہ کے حل کے سلسلے میں گفتگو متوقع ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 مارچ 2017 - 10:49
آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔