امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ریلیوں کے بعد اب ٹرمپ کے حامی بھی میدان میں آگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ریلیوں کے بعد اب ٹرمپ کے حامی بھی میدان میں آگئے ہیں ۔صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکہ بھر میں 28 مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں صدر کے حق میں ریلیاں نکالیں ۔
ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اس وقت صدر کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹرمپ نے نوکریاں دینے کا وعدہ کر رکھا ہے، اس کے علاوہ وہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کررہے ہیں ۔