شام میں روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہےجس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہےجس کے نتیجے میں 11  دہشت گرد  ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بمباری صوبہ حماہ میں داعش کے ٹھکانوں پر کی گئی، اس کے علاوہ روسی اور شامی جنگی طیاروں نے قدیم شہر تدمر کے شمال اور مشرقی علاقے میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔شامی اور روسی فوجیں شہر منبج میں داخل ہوگئی ہیں علاوہ ازیں مصر کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت کرتا ہے جبکہ قاہرہ میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے بات چیت کرتے ہوئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے شام کے سیاسی حل، اس ملک کی تعمیر نو اور ارضی سالمیت کی حمایت کیے جانے پر زور دیا ہے جبکہ مصر کے بر خلاف ترکی سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر حمایت کررہا ہے۔ ترکی نے شام کی تباہی میں بہت بڑا گندا کردار ادا کیا ہے اور وہ آج بھی منافقانہ پالیسی پر گامزن ہے داعش کی تربیت اور انھیں جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے میں ترکی نے اہم کردار ادا کیا ۔ ترکی نے 80 ممالک کے دہشت گردوں کو شام میں داخل ہونے کی سہولیات فراہم کیں۔