پاکستان کے شمال مغربی قصبے شبقدر میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک معروف وکیل محمد جان گگیانی کو قتل کردیا ہےگگیانی کا تعلق قومی وطن پارٹی سے تھا وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے قتل کی ذمہ د اری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی قصبے شبقدر میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک معروف وکیل محمد جان گگیانی کو قتل کردیا ہےگگیانی کا تعلق قومی وطن پارٹی سے تھا وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے قتل کی ذمہ د اری قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شبقدر میں پولیس افسر خالدخان کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے وکیل محمد جان گگیانی پر فائرنگ کردی جب وہ اپنی گاڑی میں سوار تھے۔ خالد خان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں محمد جان گگیانی شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔خالد خان نے کہا کہ محمد جان گگیانی ایک معروف قانون دان تھے اور وہ قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھتے تھے۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ وکیل محمد جان گگیانی قومی وطن پارٹی کے صوبائی رکن تھے۔ادھر پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ شبقدر قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے قریب ضلع چارسدہ میں واقع ہے جہاں گزشتہ ہفتے خود کش بمباروں نے ضلع کچہری پر حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 خود کش حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔