شمالی کوریا کے سر براہ کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے ملائیشیا میں قتل کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ملائیشیا نے 6 مارچ سے شمالی کوریا کے شہریوں کے لیے " ویزا فری داخلہ " پرو گرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سر براہ کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے ملائیشیا میں قتل کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھ  گئی ہے ۔ملائیشیا نے 6 مارچ سے شمالی کوریا کے شہریوں کے لیے ’ویزا فری داخلہ‘ پرو گرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 6 مارچ سے شمالی کوریا کے شہری ملائیشیا میں بغیرویزےکےنہیں آسکیں گے۔شمالی کورین کو ملائیشیا آنے کیلئے ویزہ لینا پڑے گا۔

ملائشیا کی سرکاری ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملائیشیا نے یہ فیصلہ نیشنل سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔ملائیشیا ان چند ملکوں میں شامل تھا جہاں شمالی کوریا کے عوام کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت تھی ۔