اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عباس عراقچی نے اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔

عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف سطحوں پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور میں نے روس کے حالیہ دورے کے دوران سرگئی ریابکوف کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بعد مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔

عراقچی نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان ماہرین کی سطح پر بھی مذاکرات اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمارا امریکی حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں ماہرین کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں ۔ امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔